کراچی: 11نومبر 22ء چوتھی Combaxx ایشین G2 انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو پلیئر ماہا کامران نے کہا ہے کہ پاکستان میری پہچان ہے میں اس مشکل گھڑی میں اپنا میڈل شہد ائے پاکستان کے نام کرتی ہوں۔ جو مسلسل ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بحیثیت انٹرنیشنل تائیکوانڈو پلیئر مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کرتی رہوں گی پاکستان میری پہچان ہے۔
اس مقام تک پہنچنے کیلئے میں اپنے والد و کوچ ماسٹر کامران قمر قریشی سمیت تمام کوچز کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بہترین ٹریننگ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اسکے علاوہ سندھ تائیکوانڈو کیلئے بھی بڑی کامیابی ہے اس ایونٹ کے ذریعے متعدد پلیئرز کو پاکستانی کلر ملا جو باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد، سندھ تائیکوانڈو کے سرپرست اعلیٰ عمر سعید کی بھی شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں:فیفاورلڈکپ 2022، قطر میں ہونے والے میگا ایونٹ میں خرچہ اتنا کیوں بڑھ گیا؟
جنہوں نے ہمیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے انٹر نیشنل پلیٹ فارم مہیا کیا اور کامیاب چوتھی Combaxx ایشین G2 انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








