ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلموں کو جان بوجھ کر پسند نہیں کرتے۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خا نے کہا کہ جب لوگ میری فلمز پر تنقید کرتے ہیں تو مجھے بالکل برا نہیں لگتا لیکن اگر معاملات ذاتیات تک پہنچ جائیں تو یہ مجھے پسند نہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئے تھے جب کہ آج کل اداکار اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال 2022 میں ریلیز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے،تاہم انڈسٹری سے باہر ایسے کروڑوں افراد ہیں جنہیں میری فلموں سے محبت ہے۔