“میں ریپبلکنز اور ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں” حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسرائیلی میڈیا

“میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں۔”

یہ الفاظ اس بیس سالہ امریکی شخص کے ہیں جس نے کل ہفتے کی شام ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔

مشتبہ شخص نے کل ہفتے کے روز پنسلوانیا میں انتخابی ریلی میں فائرنگ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں اس نے کہاکہ “میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں”۔

امریکی ذرائع نے وضاحت کی کہ مجرم کی عمر 20 سال تھی، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے فائرنگ کے واقعے کے بعد سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میتھیو کروکس کا تعلق بیتھل پارک پنسلوانیا سے ہے اور اس نے تقریب کے قریب ایک فیکٹری کی چھت پر اونچی جگہ سے کئی گولیاں چلائیں، جو اس اسٹیج سے 130 گز سے زیادہ دور تھا جہاں ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کروکس کی گولیاں ٹرمپ کے کان میں لگیں۔ کچھ گولیوں سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

جبکہ سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر اسنائپر ٹیم کے فوری جواب کے نتیجے میں کروکس کو براہ راست سر میں گولی ماری گئی، جس سے کروکس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Related Posts