ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ مجھے پہلے لگتا تھا کہ بالی ووڈ میں سب دوستوں کی طرح ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔ جس پر مجھے افسوس ہے۔
ایک انٹرویو میں شروتی سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ نے بالی وڈ کے بارے میں سنی تھی تاہم بعد میں وہ غلط ثابت ہوئی۔
اس پر شروتی ہاسن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ بالی ووڈ میں سب دوستانہ رویہ رکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سا بالی ووڈ اداکار ہے جس کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں یا اگر کرچکی ہیں تو دوبارہ کرنا چاہتی ہیں۔
شروتی نے کہا کہ وہ راج کمار راؤ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں، ہم دونوں نے اس سے قبل فلم ‘ بہن ہوگی تیری’ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، میں دوبارہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہوں گی وہ ایک زبردست اداکار ہیں۔