پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے، انورعلی

تازہ ترین

تازہ ترین

anwar ali
پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے، انورعلی

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی نے کہا ہے کہ فٹنس بہتر ہوگئی ہے، چوتھا میچ کھیل رہا ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں یہاں سے جو فارم لگی ہے، اس کو پی ایس ایل میں برقرار رکھتے ہوئے وہاں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے۔

کراچی میں سندھ کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد انور علی نے کہا کہ سرجری کے بعد اب وہ مکمل فٹنس حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چوتھا میچ کھیل رہا ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

انورعلی نے کہا کہ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی یہ ہمارے لیے اہم ہے،یہاں سے جو فارم لگی ہے، اس کو پی ایس ایل میں برقرار رکھتے ہوئے وہاں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے۔

انور علی کاکہناتھا کہ کہ فرسٹ کلاس کی کارکردگی کی بجائے پی ایس ایل کی کارکردگی کو زیادہ اہمیت مل جاتی ہے کیوں کہ ہر کوئی اس لیگ پر فوکس کرتا ہے، فرسٹ کلاس میچز میں زیادہ تر میچز براڈ کاسٹ بھی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے پرفارمنس نظر انداز ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

فرسٹ کلاس میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد انور علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کریں اور ایک سنچری اسکور کریں۔

واضح رہے کہ انور علی نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔

انور علی نے 25 جنوری 2016 کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے یکم اگست 2015 سے اب تک کوئی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔

Related Posts