خوف تھا لوگ کیا کہیں گے مگر؛ اداکارہ اریج فاطمہ نے چار ماہ بعد خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر، کوریوکارسینوما (Choriocarcinoma)، کو شکست دے دی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک جذباتی ویڈیو کے ذریعے اس مشکل سفر کا ذکر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی کٹھن تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

اریج نے کہا کہ انہیں ابتدائی مرحلے میں بیماری کی تشخیص ہوئی جو ان کیلئے ایک بڑی نعمت ثابت ہوئی کیونکہ یہ کینسر اکثر دیر سے پکڑا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی صحتیابی کو دوسری زندگی قرار دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں۔

اریج نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں پہلے بات کرنے سے ہچکچاتی تھیں کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ لوگ انہیں جج کریں گے یا انکے بارے میں غلط باتیں کریں گے تاہم انہوں نے اسے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کو اس نایاب کینسر کے بارے میں آگاہی ملے۔

انہوں نے اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ وہ اب بھی کئی سالوں تک فالو اپ ٹیسٹ کرواتی رہیں گی تاکہ کینسر کی واپسی سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ساتھ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں اور ایک ڈیجیٹل کری ایٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سرگرم ہیں، جہاں ان کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین فالوورز ہیں۔

Related Posts