پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ مجھے بہت چھوٹی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچپن کے صدمات نے ایک بہتر انسان بننے میں مدد دی۔
فلم جاوید اقبال میں فن کے جوہر دکھانے والی عائشہ عمر کا کہناہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام شروع کیا تو مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مجھے بہت چھوٹی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
عائشہ عمر نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ وہ بچپن سے ہی صدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔میرے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میں دو سال کی بھی نہیں تھی۔ والدہ نے مشکلات کے باوجود اکیلے پرورش کی۔کتنے ہی دوستوں نے دھوکہ دیا جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
ہم مالی طور پر غیر مستحکم تھے، ہمارا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا،اپنی تعلیم میرٹ اسکالرشپ پر مکمل کی۔میں سوچتی تھی ہ جب باقی سب ایک پرفیکٹ بچپن گزار رہے تھے تو میں کیوں وہ فینسی کپڑے، گاڑی اور ایسی چیزیں نہیں رکھ سکتی اوران صدمات نے مجھ میں ایک بہتر انسان بننے کے لیے ایک تبدیلی پیدا کی۔