عرفان خان کی موت کی خبر سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔ صبا قمر

تازہ ترین

تازہ ترین

عرفان خان کی موت کی خبر سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔ صبا قمر
عرفان خان کی موت کی خبر سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔ صبا قمر

پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ جب عرفان خان کی موت کی اطلاع انھیں ملی تھی تو وہ ہل کر رہ گئی تھیں۔

بالی ووڈ میں فلم ہندی میڈیم سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ صباقمر نے عرفان خان سے متعلق اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے رابطے میں نہ رہنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب عرفان خان بیمار تھے اُن دنوں میرے دل میں بہت آئی تھی کہ اُن کو ایک دفعہ فون کرلوں لیکن میں انہیں فون نہیں کرسکی، جس کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید کے غیر مناسب رویئے پر یسریٰ رضوی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ عرفان خان کی موت نے مجھے یہ سبق دیا کہ کبھی بھی آج کا کام کل پر نہیں چھوڑنا چاہئے، جو وقت پاس ہے اُس سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ وہ کبھی بھی واپس نہیں آتا۔

صبا قمرنے مرحوم اداکارکویاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے اداکار اور بہترین انسان تھے جن کے ساتھ کام کرکے مزا آگیا، میں نے اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

خیال رہے کہ کینسرسے لڑنے والے بھارتی اداکار عرفان خان29 اپریل 2020 کو ممبئی میں چل بسے تھے۔

Related Posts