اپنے مرنے کی خبر سن کر میں خود چونک گیا! سابق وکٹ کیپر معین خان نے تلخ حقیقت بیان کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلائے جانے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزار رہا ہوں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا افسوسناک ہے۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ کرکٹر معین خان انتقال کر گئے ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ میں بے چینی پھیل گئی بعد ازاں معین خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ صبح سے ان کی صحت اور انتقال کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزار رہا ہوں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے ایک مقامی سابق کرکٹر معین خان راجپوت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا تاہم نام کی مماثلت کے باعث کئی لوگوں نے غلط فہمی پیدا کر دی اور خبر پھیل گئی کہ یہ سابق وکٹ کیپر معین خان کا انتقال ہے۔

جھوٹی خبر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے معین خان سے معذرت بھی کی اور وضاحت کی کہ غلط فہمی کی وجہ سے ایسا ہوا۔

Related Posts