یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا، مریم نواز
یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے!

لیگی نائب صدر نے لکھا کہ فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے خوف! اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف۔

مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پاکستان تحریک انصاف کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ۔

اُنہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔

Related Posts