آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان مقرر، بابر اعظم بھی شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

فوٹوبشکریہ آئی سی سی

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کیلئے بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related Posts