آئی سی سی نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پر فیصلہ کرلیا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا جس میں ووٹنگ پر ورلڈکپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہوا۔
ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا جبکہ آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے متعلق سوچنے کے لیے بی سی بی کو مزید ایک روز کا وقت دے دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








