پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

under 19 cricket team
under 19 cricket team

جنوبی افریقا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

گزشتہ روز انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے کر سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں محمد حارث کی جار حانہ اننگز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 294رنز بنائے۔

محمد حارث نے 48 بالز پہ 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے،قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

زمبابوےکی جانب سے ڈائیلان گرانٹ نے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایم شمبا،ایس نڈلیلا،ڈی میئرس اور ٹی نینگانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 46.3اوور میں 256رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ایم شمبا58 اور میڈھیویر53رنز بناکر نمایاں رہے، علاوہ ازیں کپتان ڈی میئرس39 اور ٹگویٹے23 رنزبناسکے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دیکر سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے طاہر حسین اورعباس آفریدی نے 3،3 جبکہ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts