بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔ میچ ناؤی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلا گیا۔
جنوبی افریقہ کو بھارت کی جانب سے 299 رنز کا ہدف ملا لیکن وہ مقررہ حد تک نہ پہنچ سکی جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ نے شاندار سنچری بھی کام نہ آئی۔ انیری ڈرکسن نے 37 گیندوں پر 35 اور سونے لوئس نے 25 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شفقلی ورما نے 2 اہم وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔
میچ کا آغاز دو گھنٹے تاخیر سے ہوا لیکن کوئی اوور ضائع نہیں ہوا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگز میں شفقلی ورما کی 87 رنز کی دھواں دار اننگز کے بعد دیپتی شرما (58 رنز، 3 چوکے اور 1 چھکا) اور ریچا گھوش (34 رنز) نے چھٹی وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت کی جس سے ہندوستان کا اسکور 298 رنز تک پہنچا۔ درمیانی اوورز میں جمیما روڈریگز (24) اور کپتان ہرمین پریت کور (20) بہتر اسکور نہ بنا سکیں۔
ہندوستان کا 298 رنز کا ہدف خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں دوسرا سب سے بڑا ہے۔ 2022 میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 356/5 رنز سکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 167/6 رنز کا سب سے بڑا ہدف پورا کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








