انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی، آزاد کشمیر کی خاتون کی انصاف کیلئے دہائیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی، آزاد کشمیر کی خاتون کی انصاف کیلئے دہائیاں
انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی، آزاد کشمیر کی خاتون کی انصاف کیلئے دہائیاں

اسلام آباد:آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون صاعقہ کو غلط کام کرنے پر مجبور کیا جانے لگا، شوہر پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر بند کروادیا گیا، پولیس ملزمان کی سہولت کار بن گئی۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون صاعقہ نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ عزت کی زندگی گزاررہی تھی، ہمارے مخالفین سے یہ برداشت نہ ہوا۔

مخالفین نے میرے شوہر پر منشیات کے مقدمات درج کروائے اور مجھ سے اپنی غلط خواہشات پوری کروانے کی کوشش کی، ایک دفعہ تھانہ گولڑہ والوں نے میرے شوہر کو بلا کر ان پر اپنے پاس سے منشیات ڈال کر جھوٹا پرچہ درج کیا، میں نے اپنے گھر کا سارا سامان بیچ کر وکیل کو پیسے دے کر ضمانت کرائی۔

ابھی ضمانت کروائے ہوئے تین چار دن گزرے تھے کہ تھانہ رمنا کا سپاہی علی اصغر تین بندوں کے ساتھ بغیر وارنٹ اور بغیر لیڈیز پولیس کے زبردستی میرے گھر میں گھس آیا اور مجھے اپنے ساتھ تھانہ رمنا لے گیا اور بار بار مجھ پر دباؤ ڈالتے رہے کہ تم اپنے شوہر کو چھوڑ کر ہماری بات مانو میں نے انکار کیا تو مجھے چھوڑ دیا اور پولیس والوں نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا لیا۔

مجھے کہا کہ ایک دن کے اندر ہمیں پچاس ہزار روپے دو، میں نے اپنے وکیل سے بات کی تو میرا وکیل تھانے گیا اور ان سے میرا موبائل لے آیا،پولیس والوں نے پیسے نہ دینے کا غصہ پھر اس طرح نکالا کہ رات دس بجے میرے گھر پر زبردستی آئے اور مجھے مارا اور میرے شوہر کو مارتے ہوئے زبردستی تھانے لے گئے۔

اور دو دن تک میرے شوہر کو چھپا کر رکھااور اس پر تشدد کرتے رہے اور پھر اپنے پاس سے ہی منشیات ڈال کر مقدمہ درج کر ادیا میں نے قانون کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن میری بات کسی نے نہ سنی، اب یہی لوگ پھر سے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

جب کہ میرا شوہر جیل میں ہے،ان حالات سے تنگ آکر خود کشی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،میری حکومت سے اور اسد عمر صاحب سے گزارش ہے کہ مجھ اکیلی لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور مجھے تحفظ دیا جائے کیونکہ یہ لوگ مجھے بار بار جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں اور مجھ سے اپنی غلط خواہشات پوری کرنے کو کہہ رہے ہیں۔

اگر مجھے انصاف نہیں دیا تو میں خود کشی کر لوں گی اور میرے شوہر کو کو فوراً ضمانت پر رہا کیا جائے اور کیس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے،میرا شوہر بے گناہ ہے میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے التجا کرتی ہیں کہ میرے شوہر کی انکوائری کسی نیک اور ایماندار افسر سے کرائی جائے تاکہ میرے شوہر کو رہائی مل سکے ورنہ میں اکیلی اور کمزور ان کی دھمکیوں سے تنگ آکر خود کشی کر لوں گی،جس کی ذمہ داری ریاست اور ہمارے حلقے کے ایم این اے اسد عمرپر عائد ہوگی۔

Related Posts