اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کے لئے کام کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے بڑی تنخواہوں والوں کو پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے، میرا فوکس صرف کرکٹ ہے ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اورپچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔انہوں نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام ان سے ملاقات میں دیا، انہوں نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا۔
جس میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کئے۔
مزیدپڑھیں: سینٹرل پنجاب نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت سندھ کو 12 رنز سے ہرادیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








