الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو حالات مزید خراب ہوجائینگے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو حالات مزید خراب ہوجائینگے، شیخ رشید
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو حالات مزید خراب ہوجائینگے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اورپی ڈی ایم کوما میں ہے، اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ ریفرنس کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

Related Posts