خوبصورت ناخن کو صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے، خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ناخنوں کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف قسم کے بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتی ہے۔
ایسی خواتین جو بیوٹی ٹریٹمنٹس نہیں کرواسکتیں وہ کچھ ٹوٹکوں کے استعمال سے ناخن کو صحت مند اور چمکدار بناسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آئرن، کیلشیم والی غذاؤں کو بڑھانے اور ناخنوں پر زیتون کے تیل کا مساج کرنے سے آپ کے ناخن صحت مند رہتے ہیں۔
جو خواتین نیل پالش کا زیادہ استعمال کرتی ہیں اُن کے ناخنوں کا قدرتی رنگ ڈھل جاتا ہے چنانچہ ایسی خواتین کو ہفتے میں کم ازکم تین بار لیموں کو اپنے ناخن پر ملنا چاہئیے اس سے وہ چمکدار اور صحت مند لگتے ہیں۔
ذہنی تناؤ کو ہمیشہ کیلئے دور رکھنے میں مددگار 8 عادات
ہر ایک دن چھوڑ کر اگلے دن تین سے پانچ منٹ تک زیتون یا ناریل کے تیل سے اپنے نا خنوں کا مساج کرنے سے ان میں نمی بڑھ جاتی ہے۔ اس عمل کو دہرانے سے آپ کے ناخن چند ہی دنوں میں چمک جائیں گے۔
جب ناخنوں پر زیادہ پانی لگتا ہے تو وہ سوکھنے لگتے ہیں۔ لہٰذا ان میں قدرتی نمی بر قرار رکھنے کیلئے کسی بھی اچھے تیل سے روزانہ ناخنوں کا مساج کریں۔ ناخنوں کا نیم گرم تیل سے مساج کرکے ساری رات کیلئے چھوڑ دینے سے ناخن ملائم رہتے ہیں اور ہاتھ نم رہتے ہیں۔
آئرن ، کیلشیم ، زنک اور وٹامن اے، سی، ڈی، اور ای کی متحمل غذاؤں کا استعمال بڑھائیں ۔ یہ ساری چیزیں صحت مند ناخنوں ضروری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








