ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فخر زمان کو ٹیم میں شامل کریں! گرین ٹیم کیلئے بھارت سے اہم مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کامیابی کا اہم نسخہ بتایا ہے۔

روی چندرن ایشون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر پاکستان واقعی اس ٹورنامنٹ میں سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے تو ٹیم مینجمنٹ کو فخر زمان کو مڈل آرڈر میں شامل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

بھارتی بالر نے کہا کہ فخر زمان اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر انگلینڈ کے اسپنرز عادل رشید اور لیام ڈاسن جیسے باؤلرز کے سامنے وہ سوئپ شاٹس کھیل سکتے ہیں اور کریز سے باہر نکل کر بڑے شاٹس لگا کر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار بڑھانا پاکستان کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا اور فخر زمان اس ذمہ داری کو بہترین طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 راؤنڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔

Related Posts