ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، آئی جی اسلام آباد

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، آئی جی اسلام آباد
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد کا استقبال کیا۔

آئی جی اسلام آباد کو ٹریفک پولیس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریف کیا گیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے لائسنس کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

آئی جی اسلام آباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لائسنس کے لیے آنے والے شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، ڈیوٹی کے دوران اپنے رویہ میں شائستگی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان مثالی کردار ادا کریں، جس کے باعث نا صرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک بھی آپ کے کردار کی مثال دیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کی مشکلات دور کرنے میں تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں،ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال سے عوام کو باخبر رکھا جائے۔

Related Posts