پشاور:آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کردیئے،ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کو ایڈیشنل آ ئی جی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا ،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تعیناتی کا حکمنامہ جاری کردیا گیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے دفتر سے جاری تبادلوں اور تعیناتی کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کو ایڈیشنل آ ئی جی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا مقرر کر دیا گیا ۔
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن خيبر پختونخوا فیروز شاہ کو سینٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈی آئی جی آپریشن خیبر پختونخوا کاشف عالم کو ایڈیشنل آ ئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو ڈی پی او کرک تعینات کر کے انکے پیش رو عرفان اللہ خان کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مزید برآں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کو ڈی پی او سوات تعینات کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو تعینات کر دیا گیا ہے۔