اسلام آبادہائیکورٹ نے ثاقب نثار رانا شمیم کے معاملے کا نوٹس لے لیا، کچھ دیر میں سماعت متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC has taken notice of the case of Saqib Nisar Rana Shamim

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے معاملے پراسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا، کچھ دیر میں سماعت متوقع ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام سامنے آنے پر معاملے کا نوٹس لیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کیس کی سماعت کرینگے۔

واضح رہے کہ جنگ گروپ کی خبرمیں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخاب سے قبل نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو ضمانت پر رہائی نہ دی جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جنگ اخبار میں شائع ہونے والی خبر جھوٹی اور حقائق کے منافی ہے، میں نے کوئی سفارش نہیں کی تھی۔ رانا شمیم عہدے میں توسیع چاہتے تھے جو میں نے دینے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:میاں ثاقب نثار اور گلگت بلتستان کے سابق جج کی خبر بے وقوفانہ ہے۔فواد

گفتگو کے دوران سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس عہدے پر توسیع کے طلبگار تھے اور توسیع قانون کے منافی تھی جس سے میں نے انکار کیا۔ شریف خاندان کو رہائی نہ دینے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔

Related Posts