عدالت نے شوگر انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی، چینی 70 روپے کلو فروخت کرنیکا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC will hear the petition against the NAB Ordinance today

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی کارروائی 10 دن کیلئے روکنے کا حکم دیتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلوگرام میں فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے خلاف شوگر مل ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو ملز مالکان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے چینی 70 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کمیشن عام آدمی کے لئے تشکیل دیا گیا تھاہم حکومت سے نوٹس جاری کرکے اس اسکینڈل کے بارے میں پوچھیں گے ، تب تک چینی 70 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملوں کے مالکان نے شوگر اسکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں چیلنج کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی ، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

درخواست گزاروں نے وفاقی حکومت ، سیکریٹری داخلہ ، ایف آئی اے ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا اور کمیشن کے ممبروں کو درخواست میں نامزد کیا تھا۔

Related Posts