ہائیکورٹ سے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ جاری، فوری گرفتاری کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس کے دوران ہائیکورٹ نے نہ صرف آئی جی اسلام آباد بلکہ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو بھی حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی نظر آئیں، ان کو فوری گرفتار کرکے پیش کریں۔

ڈی سی اسلام آباد اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس بابر استار نے کی۔ عدالت نے ملک بھر کی پولیس کو ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی گرفتاری پر لگا دیا۔ سماعت کا وقت دن ڈھائی بجے مقرر تھا۔

مقررہ وقت کے 20 منٹ بعد سماعت شروع ہوئی تو ڈی سی اسلام آباد طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہارکیا۔ ڈی سی اسلام آباد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی صاحب کو عمرے پر جانا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ ڈی سی اسلام آباد اپنے آبائی گاؤں خیر پور گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈی سی عدالت سے پیشگی اجازت کے بغیر شہر چھوڑ کر کیسے جاسکتے ہیں؟عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی سی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Related Posts