خواجہ آصف کے خلاف کیس میں حقِ جرح ختم ہونے پر وزیراعظم سے جواب طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو ابھی مزید تڑپنے دو، آرمی چیف کی تقرری پروقار طریقے سے ہوگی۔ خواجہ آصف
عمران خان کو ابھی مزید تڑپنے دو، آرمی چیف کی تقرری پروقار طریقے سے ہوگی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں جرح کا حق ختم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیا، یہ کیس 2012 کا ہے اور 2021 میں سوالات وضع کیے گئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ التواء عمران خان کی طرف سے ہوا؟ ہتک عزت کا کیس تو دو ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے التواء لیا گیا،عدالت نے وزیراعظم سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: وکلاء کا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

واضح رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے متعلق الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے۔

Related Posts