اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 18 مارچ تک معطل کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا موقع فراہم کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کرتے ہوئے سیشن کورٹ اور پولیس کو سابق وزیراعظم کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کے ہمراہ، وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے منگل کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔
بدھ کی رات، قانون نافذ کرنے والے حکام نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے آپریشن معطل کردیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کو سابق وزیراعظم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں:پشاور پولیس لائنز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی
درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے وارنٹ گرفتاری کو ”درخواست کے حتمی فیصلے تک” معطل کیا جائے تاکہ پی ٹی آئی سربراہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہو سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








