اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی لیبارٹریز کے قیام کی تحقیقات کیلئے 12 لیبارٹریز پر چھاپے مارے ہیں جس کے دوران 3 لیبارٹریز پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے شہر بھر میں غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف تفتیش شروع کردی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن کی سربراہی میں آئی ایچ آر کی ٹیم نے اسلام آباد کی 12 لیبارٹریز پر چھاپے مارے۔
چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران میڈی سول بلیو ایریا لیبارٹری کو پیتھالوجسٹ نہ ہونے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرکے سیل کردیا گیا۔ اسی طرح چغتائی لیب، بلیو ایریا کو 50 ہزار جبکہ النصر لیبارٹری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے ایک شہری نے الزام عائد کیا کہ ایک نجی لیب کی جانب سے اس کی بہن کے بلڈ گروپ کی مبینہ غلط تشخیص اور اس کے نتیجے میں نجی اسپتال کی جانب سے انھیں غلط خون لگانے کے باعث اس کی بہن موت کی دہلیر پر پہنچ گئی ہے۔
متاثرہ شہری نے گزشتہ ماہ 16 فروری کے روز شکایت کی کہ متعلقہ حکام اس مبینہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔لیبارٹری کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: لیبارٹری کی غلط تشخیص، مریضہ موت کی دہلیر پر پہنچ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








