کراچی میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کی شامت آگئی! متعدد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس نے ابو الحسن اسفہانی روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور 10 سے زائد افغان شہریوں کو حراست میں لیا جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق کارروائی رات دیر گئے رہائشی عمارتوں میں کی گئی جہاں رہائشیوں کے شناختی دستاویزات چیک کیے گئے۔ اس دوران کئی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار افراد کے پاس مکمل شناختی دستاویزات نہیں تھیں لہٰذا انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کر کے ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور دیگر مشکوک افراد کی تلاش میں کی گئی۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے تھے جن کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

Related Posts