کراچی:بلدیہ شرقی میں محکمہ بلدیات سندھ کے جعلی حکم نامے کے ذریعے غیر قانونی ترقیاں پانے والے افسران کے خلاف 2019 میں سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔
مضحکہ خیز حکم نامے میں ترقی کے نام پر 2 افسران کو نوازنے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن کی گئی، جبکہ اپ گریڈیشن عہدے کی ہوتی ہے اور اس عہدے پر موجود افسر کو اگلا گریڈ مل جاتا ہے، تاہم بلدیہ شرقی کے 2 افسران کو نوازنے کے لیے ان کے نام سے اپ گریڈ کیا گیا جبکہ اس وقت یہ دونوں دوسرے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔
ان میں سے ایک منصور شیخ جو کہ سابق سیکریٹری بلدیات کے بہنوئی ہیں وہ گریڈ 17 میں کس طرح پہنچے؟یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ 2018 کے آخر میں اپنی تنخواہ کونسل کے ہیڈ سے گریڈ 17 میں ہوتے ہوئے او پی ایس گریڈ 18 کی تنخواہ جاری کروائی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








