راولپنڈی :آئی جے پی روڈ راولپنڈی کچاا سٹاپ کی سرکاری زمین پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔
متعلقہ سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مین روڈ کے ساتھ سرکاری جگہ پر کھلے آسمان تلے پرانی گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس اورکباڑی کا گودام بنادیا گیا۔
سرکاری ادارے سی ڈی اے ،کینٹ بورڈ اور این ایچ اے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،گاڑیوں کے پورے پورے انجن اور پوری پوری گاڑیاں یہاں پر خرید و فروخت کی جاتی ہیں جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے۔