اسلام آبادمیں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا عمل جاری ، انتظامیہ خاموش تماشائی

تازہ ترین

تازہ ترین

Illegal tree harvesting continues in Islamabad

اسلام آباد (یاسین ہاشمی) راول ٹاؤن سے ملحقہ علاقے میں اس وقت درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا عمل جاری ہے لیکن وزارتِ ماحولیات کے پکار پروگرام کو بھی زنگ لگ چکا ہے ۔

دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کا عمل شعبہ انوائرمنٹ کی سر پرستی میں جاری ہے لیکن ابھی تک پکار پروگرام کے تحت کسی کے خلاف مقدمے کا اندراج نہیں کیاگیا۔

مزید پڑھیں:بکری کھیتوں میں آنے پر خاندان کے 7مردقتل ، باقی قید، عورتیں دربدر

شعبہ انوائرمنٹ معمول کے چھوٹے جرمانے عائد کرکے اوپر سب سب اچھے کی رپورٹ کر دیتے ہیں جبکہ درخت سالہاسال کی محنت سے پروان چڑھتا ہے ۔

دو ہزاریا تین ہزار جرمانے ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کی بجائے تقویت کا باعث بم رہا ہے کیا کوئی ذمہ دار سرکاری ادارہ درختوں کی پکار سنےگا۔

Related Posts