جج کیخلاف ہی کیس کردیا! ایمان مزاری اور چیف جسٹس کے درمیان تنازعہ کی وجہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Imaan Mazari files ‘harassment’ complaint against IHC CJ
ONLINE

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور معروف وکیل ایمان زینب مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسانی کی باضابطہ شکایت دائر کر دی ہے۔

یہ شکایت اسلام آباد ہائیکورٹ کی ورک پلیس ہراسمنٹ کمیٹی کو جمع کرائی گئی جو جسٹس ثمن رفت امتیاز کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکایت ایک عدالت کے معاون کے ذریعے جمع کروائی گئی۔

واقعہ گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب چیف جسٹس ڈوگر نے ایمان مزاری کو مبینہ طور پرڈکٹیٹر کہنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی وارننگ دی اور یہاں تک کہ یہ ریمارکس دیے کہ انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایمان مزاری کا موقف ہے کہ وہ صرف اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی تھیں اور اگر عدالت ضروری سمجھے تو وہ توہینِ عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کچھ نامناسب الفاظ بھی استعمال کئے۔

اپنی درخواست میں ایمان مزاری نے مؤقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ان کے ساتھ غیر دوستانہ، امتیازی، دھمکی آمیز اور غیر معقول رویہ اختیار کیا گیا، جو خواتین کے خلاف ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔

 

انہوں نے مزید درخواست کی کہ چیف جسٹس کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا جائے اور یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔ ایمان مزاری نے اپنی درخواست کی کاپی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کی۔

Related Posts