عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ
عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم نے امریکہ کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں سیٹل اورکاس سے معاہدہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے۔

دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے، لیگ انتظامیہ کم از کم ہر قومی کرکٹر کو 25 ہزار ڈالر ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ 13سے 30جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج بلیباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جبکہ دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔

جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا تاہم اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا تاہم اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔

مزید پڑھیں:افسوسناک خبر، پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال کا 38 سال کی عمر میں انتقال

قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری رقم ادا کی جائیگی۔

Related Posts