لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عماد وسیم نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنے تعلقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عماد وسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بابر اعظم کے ساتھ اپنے تعلقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا باہمی احترام کا رشتہ تھا اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔
کپتان بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے تلخی دیکھی جارہی ہے، جب عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔
محمد رضوان کی حرم شریف میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل
بعدازاں کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی20 سیریز میں ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








