قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے لیے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا۔
میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراؤچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کرسمس کے بعد سے میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔
میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراؤچ کے مطابق عماد وسیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ ہے، وہ لوور بیٹنگ کے لیت کارآمد ثابت ہوں گے۔
بلیئر کراؤچ نے کہا کہ پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے۔
شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور
یاد رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر زمان خان نے بھی بی بی ایل کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔ انہیں سڈنی تھنڈر نے سائن کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








