آئی ایم ایف نے پاکستان کی سود کی ادائیگی میں کمی کی درخواست منظورکرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

IMF approved interest reduction request for Pakistan
IMF-Delegation

کراچی : پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف مل گیا ،ٹیکس وصولیوں،ترقیاتی اخراجات، سودکی ادائیگیوں میں کمی کی پاکستان کی درخواست منظورکرلی گئی،آئی ایم ایف نےپاکستان کےرواں مالی سال کےبجٹ میں بڑی رعایتیں دےدیں۔

ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف4803 ارب سےکم کرکے3908 ارب مقررکردیا  گیا، براہ راست ٹیکس وصولی1924 ارب سےکم کرکے 1622  ارب کردی گئی۔

دستاویز‎کے مطابق سیلزٹیکس کاہدف1852ارب سےکم کرکے1427 ارب اور پیٹرولیم سرچارج5 ارب روپے کی  کٹوتی کےساتھ  295 ارب روپے کردیا گیا۔

رواں مالی سال کےلیےایف بی آر کا نظرثانی شدہ ہدف5143ارب روپےتھا،مجموعی حکومتی آمدن 7034 ارب کےبجائے 5979 ارب کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

دستاویز‎نان ٹیکس ریونیو 1319ارب کے بجائے1287 ارب روپےکے ہدف کی منظوری کے بعد مجموعی اخراجات کا تخمینہ10 ہزار204   ارب کےبجائے9  ہزار836  ارب کردیا گیا۔

پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام میں100ارب روپےکی کٹوتی کردی گئی، سالانہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کٹوتی کےبعد488 ارب روپےکارہ گیاہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات : منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا

رواں مالی سال بجٹ خسارہ7.3فیصدسےبڑھ کر9.3فیصدہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو2.5فیصدکے بجائے منفی1.5فیصدہونے کا امکان ہے جبکہ برآمدات و درآمدات کےاہداف میں بھی کمی کی منظوری دےدی گئی۔

Related Posts