آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے45 کروڑ کی تیسری قسط پر نظرِ ثانی مؤخر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئےقرض کی تیسری قسط پر نظرِ ثانی مؤخر کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئےقرض کی تیسری قسط پر نظرِ ثانی مؤخر کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط پر دوسری بار کیا جانے والا نظرِ ثانی کا عمل مؤخر کردیا ہے جبکہ بیل آؤٹ پیکیج کی مجموعی مالیت 6 ارب ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو بیل آؤٹ پروگرام کی دو قسطیں جاری کر چکا ہے جبکہ تیسری قسط پر نظرِ ثانی مؤخر کرنے سے اس کے اجراء پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

تیسری قسط جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم کو پیکیج پر دوسری بار نظرِ ثانی کرنا تھی جو اب تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی موجودہ ترجیح 1.4 ارب ڈالر کی ریپڈ فنانسنگ فیسیلٹی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارتِ خزانہ آئی ایم ایف کی طرف سے نظرِ ثانی میں التواء سے لاعلم ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق انہیں پروگرام پر دوسری بار نظرِ ثانی میں تاخیر سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی ترجمان ٹیریسا ڈبن سانچیز  کے مطابق ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ پر کام جاری ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف اہلکار اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

رواں ماہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے سکتا ہے جس پر غوروخوض جاری ہے۔ 

Related Posts