اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت سے یوٹیلیٹی اسٹورز اور سرکاری اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، اس لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ذرائع انڈسٹریز پروڈکشن کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








