آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ
آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ

اسلام آبا د: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک کے حکام سے آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کی ہے جبکہ حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوست ممالک کے حکام کی جانب سے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

قبل ازیں ایک غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل، پی آر سی لازمی

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے وینڈی شرمن سے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے۔ وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1.2ارب ڈالر دینے کی منظوری دی تھی۔

Related Posts