ایک اور عالمی رسوائی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیخلاف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت نے قرض رکوانے کا بچگانہ مطالبہ کیا تھا، فوٹو دنیا

نفرت میں اندھی بھارت کی مودی سرکار کو پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر ایک اور منہ کی کھانا پڑ گئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ رکوانے کا بھارتی بچگانہ مطالبہ مسترد کر دیا۔

بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے عالمی ادارے نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکج طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔

بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔ پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھارتی مداخلت کسی صورت منظور نہیں۔ پاکستان اپنی معیشت کو مسلسل مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین اور دوسرے ممالک کے حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا قرض رکوانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں، بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔

Related Posts