اسلام آباد: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا وفد دو ہفتہ پاکستان میں قیام کریگا۔ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول جائزہ مشن ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت چیک کریگا، وفد کی سربراہی ارینستو رامریز ریگو کریں گے۔
ارینستو رامریز ریگو کی سربراہی میں ایک وفد 16 سے 20 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کرچکا ہے،آئی ایم ایف کا وفد رواں دورہ میں پاکستان میں تخفیف غربت کیلئے حکومت کا اقدامات اور اخراجات کا جائزہ لے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ حکومت بی آئی ایس پی، میڈیکل انشورنش سمیت پناہ گاہوں پر بریفنگ دیگی،سوشل سیکڑ میں رفاہی کاموں کے اخراجات پر ڈاکڑ ثانیہ نشتر آئی ایم ایف کو بریف کریں گی۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








