ایران امریکا مذاکرات جاری، کسی بھی وقت اہم معاہدہ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: بی بی سی)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جھڑپوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے، ایران امریکا مذاکرات بھی جاری ہیں جو کسی بھی وقت اہم معاہدے کی صورت اختیار کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران تناؤ کے باوجود سفارتی روابط جاری ہیں اور توقع ہے کہ مذاکرات کے بھی مثبت نتائج جلد سامنے آجائیں۔ امریکی بحریہ نے اپنے 3 ڈسٹرائر جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزار لیے ہیں۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمارے جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ہم نے حملہ ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ حملہ آور عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا۔ امریکا نے حملے میں استعمال کی گئی چھوٹی کشتیاں بھی تباہ کردیں۔ امریکی ڈسٹرائر پر داغے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کردئیے گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی ڈرون سمندر میں گر گئے اور امریکی بحری جہاز محفوظ رہے ہیں۔ ایران کی قیادت غیر متوازن رویہ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران کو موقع ملے گا وہ اسے استعمال کرے گا، اس لیے انہیں روکنا ضروری ہے۔

Related Posts