جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا قمر الدین، مولانا امجد خان، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبد الواسع،علامہ راشد سومرو، مولانا عطاء اللہ شہاب، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا عطاء الحق درویش و دیگر شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، مسافروں کو پریشانی کا سامنا
اجلاس میں دستوری ترامیم کے لئے دستور کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لئے صوبائی جماعتوں کی رپورٹ پر غور وخوض ہوگا۔
اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الا قوامی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا اور الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








