چیف جسٹس کے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم فیصلے

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Justice expressed anger over the Sindh government

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 5روز ہ سماعت میں کئی اہم احکامات جاری کئے گئےاورپانچ روز کے دوران 13 اہم فیصلے دیئے گئے۔

*سپریم کورٹ نے الہ دین پارک پر قائم دکانیں اور پویلین اینڈ کلب کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔
* گجر اور اورنگی نالہ پر قائم تجاوزات کو فوری ختم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کیا۔
*بلڈرکی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرکے شاہراہ فیصل پر تعمیر کردہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم جاری کیا۔
*عدالت عظمیٰ نے بورڈ بیسن کلفٹن کے رفاعی پلاٹ پر کوم تھری کمرشل کی تعمیر روکنے کا حکم دیا۔
*کے فور منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام کرنے کا حکم جاری کیا۔
*عدالت نے بورڈ آف ریوینیو کو تمام ریکارڈ 3 ماہ میں کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیا ۔
*گیلانی ریلوے اسٹیشن کی زمین واگزار ،رفاعی پلاٹس پر قائم تجاوزات ختم کرنےکے احکامات جاری کئے۔
*عدالت نے ریلوے کی تمام زمینوں کو فروخت، ٹرانسفر اور لیز پر نہ دینے کا حکم دیا۔
*کشمیر روڈ پر تجاوزات ختم کرکے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیاگیا۔
*کے ڈی اے کلب سمیت 36 ہزار چائنہ کٹنگ کے پلاٹس کو منہدم کرنے کے احکامات دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے تعمیرات گرانے کے احکامات، متاثرین کہاں جائیں ؟

Related Posts