اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 50 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے امورِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی میں مزید کمی آ گئی ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ حساس اعشاریوں کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد ہو گئی ہے۔
وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جنوری کے وسط میں حساس اعشاریوں کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 20 فیصد تھی۔
Inflation continues to fall. Latest weekly spi down to 8.2% this week. The year on year spi was above 20% in mid January. So the rate of inflation for essential products used by common citizens has fallen to less than half in the last 3 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ قرضوں کے بوجھ میں 130 ارب روپے کی کمی آئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا اثر بیرونی قرضوں پر بھی پڑا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 130 ارب روپے کی کمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








