ایمیزون پرائم کی مقبول ترین سیریز “دی بوائز” کے مداحوں کیلئے اہم معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیر ملکی میڈیا

ایمیزون پرائم ویڈیو کی مقبول سپر ہیرو سیریز “دی بوائز” کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ شو کا پانچواں اور آخری سیزن باضابطہ طور پر منظور ہو چکا ہے۔ چوتھا سیزن حال ہی میں اختتام پذیر ہوا، اور پروڈکشن ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ کہانی کا اختتامی باب جلد اسکرین پر آئے گا۔

شو کے تخلیق کار ایرک کرپکے کے مطابق سیزن 5 کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے، تاہم اس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے۔ ڈیڈ لائن کو دیے گئے انٹرویو میں سیریز کے تخلیق کار ایرک کرپکے نے کہا کہ تحریر کے آغاز سے لے کر قسطوں کی ریلیز تک تقریباً دو سال یا اس سے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے۔ چونکہ سیزن 5 کی تحریر مئی 2024 میں شروع ہوئی تھی، اس لیے امکان ہے کہ یہ مئی 2026 میں ناظرین کو دستیاب ہوگا۔

سیزن 5 میں کل آٹھ اقساط شامل ہوں گی اور اس کی پہلی قسط کا عنوان Fifteen Inches of Sheer Dynamite ہوگا، جسے پال گریلونگ نے لکھا ہے اور ہدایت کار فل سگرشیا ہیں، جو اسپن آف سیریز “Gen V” کی ایک قسط بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

“دی بوائز” کے شائقین کو اب کہانی کے اختتام کا بے صبری سے انتظار ہے، جو ممکنہ طور پر 2026 کے وسط میں سامنے آئے گا۔

سیزن 5 کا آغاز Gen V سیزن 2 کے بعد کے واقعات سے ہوگا، نہ کہ براہِ راست سیزن 4 کے کلائمیکس سے۔ کہانی میں بلی بچر سپر ہیروز کو ختم کرنے کے لیے خطرناک وائرس لے کر میدان میں ہوگا جبکہ ہوم لینڈر اور اس کے اتحادی نئی سیاسی چالیں چلیں گے۔

کاسٹ میں شامل ہیں:
کارل اربن (بلی بچر)، جیک کوایڈ (ہیوی کیمبل)، ایرن موریارٹی (سٹارلائٹ)، اینتھونی سٹار (ہوم لینڈر)، جینسن ایکلز (سولجر بوائے) اور نئے چہروں میں میسن ڈائے (بامسائٹ) شامل ہیں۔ سپرج نیچرل کے اداکار جیراڈ پڈالیکی اور مشا کولنز بھی پہلی بار حصہ لیں گے۔

کرپکے کے مطابق اس بار کسی بھی کردار کی بقا کی ضمانت نہیں، اور شائقین “حیران کن اور چونکا دینے والے” موڑ دیکھیں گے۔ سیزن میں خونریز مناظر، بڑے تصادم، اور Gen V کے ساتھ کراس اوور شامل ہوگا، اس لیے مکمل کہانی سمجھنے کے لیے دونوں دیکھنا ضروری ہوگا۔

Related Posts