اسلام آباد میں پاکستان، چین،ایران، روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اہم ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں پاکستان، چین،ایران، روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اہم ملاقات
اسلام آباد میں پاکستان، چین،ایران، روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اہم ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ افغانستان میں امن و امان قائم ہوسکے اور وہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں، اسلام آباد میں چین، ایران، روس اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں کی موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں ایران، روس، چین اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی۔

 اس اہم ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال زیر غور آئیں، جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی گفت و شنید کی گئی۔

یاد رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا تھا۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا تھا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد انڈین میڈیا کی چیخیں نکل گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کیلئے عام معافی کا عندیہ دیدیا

صحافی نے اس موقع پر کابل میں ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا تھا کہ کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔

Related Posts