کراچی مینا بازار انڈرپاس اور ریڈلائن پروجیکٹ کے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مینابازار انڈرپاس کریم آباد، فائل فوٹو

کراچی میں سست روی کا شکار ریڈ لائن منصوبہ اور مینا بازار انڈر پاس کی تکمیل کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

شہر قائد میں کئی تعمیراتی منصوبے جاری ہیں۔ ان میں بالخصوص بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ اور مینا بازار انڈر پاس سست روی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آج اپنی پریس کانفرنس میں طویل عرصے سے سست روی کا شکار بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے اور مینا بازار انڈر پاس سے متعلق خوشخبری بھی سنائی۔

میئر کراچی نے کہا کہ مینا بازار انڈر پاس کو فروری تک کھول دیا جائے گا۔ اس سے علاقے میں یوٹیلٹی کے مسائل حل ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس منصوبے سے متعلق مشکلات حل کر لی گئی ہیں اور تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے عوام کو جلد اچھی خبر ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو صرف کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے۔ کراچی کا ٹریفک شاہراہ بھٹو سے گزر کر ہی ملک بھر میں جائے گا۔

Related Posts