کورونا وائرس کے علاج کیلئے سستے وینٹی لیٹرز کی تیاری میں اہم پیش رفت

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Task Force developed coronavirus testing kits, ventilators
کورونا وائرس کے علاج کیلئے سستے وینٹی لیٹرز کی تیاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: دُنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پاکستان میں پنجے گاڑنے کے بعد علاج کیلئے سستے وینٹی لیٹرز کی تیاری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 48 موصولہ ڈیزائنز میں سے 3 کو منظور کر لیا گیا ہے جنہیں انجینئرنگ کونسل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کو بھجوا دیا ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈریپ سے منظوری کے بعد ملک کے چار ہسپتالوں میں ان وینٹی لیٹرز کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد ان وینٹی لیٹرز کی کمرشل بنیادوں پر پروڈکشن کیلئے منظوری دی جائے گی جبکہ یہ وینٹی لیٹرز عام وینٹی لیٹرز کے مقابلے میں کہیں سستے ہوں گے۔ 

Related Posts