کارساز حادثہ، نتاشا کے نشہ کرنے کی تصدیق، ملزمہ کے ساتھ اب کیا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Natasha's friends defend her after deadly Karsaz accident

کراچی: کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کو کچل کر ہلاک کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ نتاشا کے نشہ کرنے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

کار ساز روڈ پر موٹرسائیکل سوارباپ بیٹی کو کچلنے والی گاڑی کی ڈرائیور نتاشا کے کے میڈیکل کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے اورملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلئے سیل کر دی گئی۔

کار ساز حادثہ، کیا کار چلانے والی خاتون واقعی نشے میں تھی؟ وائرل ویڈیوز

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ 19اگست کو کراچی کے کارساز روڈ پر ملزمہ نتاشا نے اپنے گاڑی سے کئی لوگوں کو کچل دیا تھا جس میں موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے۔

جیل سے نکل گئی تو برداشت کرلو گے! نتاشا کے دوستوں کا ملزمہ کی جلد رہائی کادعویٰ، کیا ڈیل فائنل ہوگئی؟

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ملزمہ نتاشا کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا تھا جس پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ملزمہ نشے میں ہے تاہم ابتدائی طور پر اس بات کی تردید کی گئی تھی جبکہ اب پیشاب کے نمونوں میں ممنوعہ اثرات دیکھے گئے ہیں جس کے بعد ملزمہ کے کیس کی نوعیت مزید سنگین ہوگئی ہے اور جو نتاشا کیلئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

Related Posts